سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔
مبشر لقمان نے کہا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جیسی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف بھی غیر تسلی بخش کھیل پیش کیا۔ ان کے مطابق یو اے ای کے کئی کھلاڑی جز وقتی ہیں، کوئی کاریگر ہے، کوئی مزدور ہے، اس کے باوجود انہوں نے قومی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا، جو شرمندگی کا باعث ہے۔وی لاگ میں مبشر لقمان نے خاص طور پر پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ انہیں کھیل کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ انہیں صرف ٹھیکوں اور ترقیاتی منصوبوں کا تجربہ ہے، کرکٹ اور کھلاڑیوں کی مینجمنٹ ان کے بس کی بات نہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کو دوبارہ بہتر سطح پر لانے کے لیے کم از کم پانچ سال درکار ہوں گے اور اگر موجودہ حالات برقرار رہے تو پاکستان کرکٹ پر بین الاقوامی سطح پر مستقل پابندی لگوانے کی نوبت آ سکتی ہے۔سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے بھی وی لاگ کے بعد اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن قومی ٹیم کے کھیلنے کا انداز اور انتظامیہ کا رویہ مایوس کن اور تشویشناک ہے۔
ٹی20 ایشیاء کپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر
جماعت اسلامی کا غزہ چلڈرن مارچ، حافظ نعیم کو 30 لاکھ کا چیک پیش
غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 48 فلسطینی شہید
برطانوی سیکرٹری داخلہ کی غیر قانونی مہاجرین پر کڑی تنقید
جلال پور پیروالا: سیلابی پانی نکالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز