قصور
رائیونڈ روڈ پر دن دیہاڑے بڑی واردات ،شہریوں میں شدید خوف و ہراس،سی سی ڈی قصور سے فوری کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور میں آج صبح دن دیہاڑے ایک واردات نے مہینوں سے ہوئے سکون کو برباد کر کے رکھ دیا ہے
آج صبح بوقت 8:30 پر محمد ندیم ولد عاشق قوم سیال جٹ،محمد امین اور اس کا حقیقی چھوٹا بھائی محمد امین الگ الگ موٹر سائیکلوں پر قصور سے دودھ فروخت کرکے واپس اپنے گاؤں سکنہ اوراڑہ نو آ رہے تھے کہ رائیونڈ روڈ پر گیس فیکٹری کے قریب پیچھے سے آنے والے سی جی ون ٹو فائیو سوار دو نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے چلتی سڑک پر روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ندیم سے مبلغ 70000 اور امین سے 35000 روپیہ نقدی اور ساتھ میں قیمتی موبائل فون مالیت 40000 چھین کر بآسانی فرار ہو گئے
واضع رہے کہ قصور و گردونواح میں کچھ ماہ سے ڈکیتی کی وارداتوں سے بہت حد تک کمی تھی آج اس دن دیہاڑے کی واردات نے پورے علاقے کو ایک بار پھر سے خوف میں مبتلا کر دیا ہے
واردات پر تھانہ راجہ جنگ قصور میں درخواست دائر کر دی گئی ہے
اہلیانِ علاقہ نے تھانہ راجہ جنگ پولیس و سی سی ڈی قصور سے فوری نوٹس لے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے

Shares: