سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونا 1100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا ،24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے رہی جو ایک روز پہلے 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے تھی، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 864 روپے روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 544 روپے پر آ گیا،عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 657 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جو ایک روز پہلے 3 ہزار 668 ڈالر تھی۔

اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط چاندی کی قیمت 29 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 447 روپے فی تولہ ہو گئی جو ایک روز قبل 4 ہزار 418 روپے تھی،اسی طرح 10 گرام 24 قیراط چاندی 25 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 812 روپے پر پہنچ گئی جو گزشتہ روز 3 ہزار 787 روپے تھی،عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.29 ڈالر بڑھ کر 42.20 ڈالر فی اونس ہو گئی، جو گزشتہ روز 41.91 ڈالر تھی۔

Shares: