پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پاکستان اور سعودی عرب کےمابین دفاعی معاہدے پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، خطبات جمعہ میں علماء کرام نے تحفظ حرمین الشریفین کو موضوع بنایا،مرکزی رہنماؤں و علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ امت کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی طرف اہم قدم ہے ،یہ معاہدہ صرف دفاعی نوعیت کا نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور پیغام بھی ہے،حرمین الشریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے

ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار،محمد سرور چوہدری،حمید الحسن، شیخ فیاض احمد، فیصل ندیم،عارف اللہ خٹک و دیگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب،بعد ازاں کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،خالد مسعود سندھو کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں جب مسلم دنیا کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں پاکستان اور سعودی عرب جیسے اہم مسلم ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہمیشہ مضبوط رہے ہیں، اور یہ معاہدہ تعلقات کو نئی جہت دینے میں مددگار ثابت ہوگا، سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں، برادر اسلامی ملک نے مشکل وقت میں کبھی پاکستان کوتنہا نہیں چھوڑا اور ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دینے کا حق ادا کیا ہے، حرمین شریفین کا تحفظ سیاسی یا علاقائی نہیں بلکہ ہر مسلمان کے عقیدے و ایمان کا مسئلہ ہے، قاری یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دفاعہ معاہدہ پوری مسلم دنیا کے لیے ایک مثال بنے گا، اور دیگر مسلم ممالک کو بھی باہمی اتحاد اور تعاون کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ترغیب دے گا،حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار،محمد سرور چوہدری،حمید الحسن، شیخ فیاض احمد، فیصل ندیم،عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب کے مابین دفاع معاہدہ لائق تحسین ہے، سرزمین حرمین شریفین کا دفاع پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ پاکستانی قوم حرمین کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے

Shares: