پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کے استعمال کی پابندی میں مزید توسیع کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک بڑھا دی۔

پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان نے تصدیق کی کہ بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند رہے گی۔ یہ پابندی بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر حاصل طیاروں کے ساتھ ساتھ فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی۔جاری بیان کے مطابق یہ پابندی 19 ستمبر 2025 کو دوپہر ایک بجے سے نافذ ہو کر 24 اکتوبر کو صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلسل پانچویں ماہ بھارتی پروازوں پر فضائی حدود کی بندش برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ اقدام بھارت کی جانب سے 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے بعد اٹھایا گیا تھا، جو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سامنے آیا تھا۔اس کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور تمام تجارتی روابط بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی اے اے اب تک ہر ماہ اس پابندی میں توسیع کرتی آرہی ہے۔

دفاعی معاہدہ،عالم اسلام کی سلامتی کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے،خالد مسعود سندھو

Shares: