ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔ داسن شناکا نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کوشل مینڈس نے 34، پتھم نسانکا نے 22 اور کپتان چریتھ اسالانکا نے 21 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 169 رنز ایک گیند قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیے۔ سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔آخری اوور میں بنگلادیش کو 5 رنز درکار تھے۔ ذاکر علی نے پہلی گیند پر چوکا مار کر اسکور برابر کیا، تاہم اگلی تین گیندوں پر شناکا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، لیکن نتیجہ اپنے نام نہ کرسکے۔

بنگلادیش کی جانب سے دیگر بیٹسمینوں میں لٹن داس نے 23، شمیم حسین نے 14، ذاکر علی نے 9 اور مہدی حسن نے صفر رنز بنائے۔یہ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ تھا۔ گروپ مرحلے میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔ سپر فور کے لیے گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے کوالیفائی کیا ہے۔

جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا

اسرائیلی حمللے، غزہ کے مزید 51 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز

کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی،خالد مقبول صدیقی

Shares: