ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج دوسری بار مدمقابل ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق سپرفور مرحلے میں پاک بھارت میچ دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا،پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا،پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے،خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، جبکہ حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کی ممکنہ ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، وکٹ کیپر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہو سکتی ہے،کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی بیٹنگ لائن کو قابو کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ٹیم اس بار اسپن کے بجائے فاسٹ بولنگ پر زیادہ انحصار کرے گی۔

کراچی : مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

اس سے قبل گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سپرفور مرحلے میں اپنی جگہ بنائی۔ جبکہ پاکستان نے عمان کو بھی شکست دے کر اپنے پوائنٹس میں اضافہ کیا۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران متنازعہ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری ہوں گے۔

ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

Shares: