کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3، 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، 5 کا تعلق داعش سے جبکہ 2، 2 دہشت گرد القاعدہ، حزب التحریر اور جیئے سندھ تنظیموں سے وابستہ ہیں۔
آپریشنز کے دوران 20.2 کلوگرام دھماکا خیز مواد، 85 ڈیٹونیٹرز، 183 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 717 ممنوعہ تنظیموں کے پمفلٹس، میگزینز، ڈیٹونیٹنگ کورڈ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف 87 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے دہشت گرد اہم عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پنجاب کو محفوظ بنانے کے مقصد کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی دہشت گرد یا ریاست مخالف عنصر کو بخشا نہیں جائے گا۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کے قریب
فخر زمان کا غلط آؤٹ، پاکستان نے امپائر کےخلاف شکایت کردی
کراچی: 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ گرو کی مدعیت میں درج








