جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں جیل کا ایک گارڈ بھی شامل ہے، جبکہ جھڑپوں میں 14 افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران متعدد قیدی فرار بھی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 13 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔علاقائی پولیس چیف نے بتایا کہ قیدیوں نے جیل کا محافظ قتل کرنے کے علاوہ کئی پولیس افسران کو یرغمال بنا لیا، صورتحال قابو میں لانے کے لیے اضافی سکیورٹی فورسز طلب کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے ایکواڈور کی جیل بالخصوص گویاکیل لٹورل پینٹینٹری میں ہنگامہ آرائی اور فسادات کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایکواڈور کی جیلوں میں کئی بار ہنگامہ آرائی کے واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر ہنگامہ، ٹرمپ کے اعلان پر بھارتی مسافر پرواز سے اتر گئے