وزیراعظم کیئر سٹارمر اعلیٰ سطح کے عالمی ہنر مندوں کے لیے بعض ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں، ایسے وقت میں جب امریکہ امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سٹارمر کی "عالمی ٹیلنٹ ٹاسک فورس” دنیا کے بہترین سائنسدانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل شعبے کے ماہرین کو برطانیہ کی طرف راغب کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ ملک کی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔برطانوی محکمہ خزانہ اور ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اس معاملے پر رائٹرز کی جانب سے کیے گئے سوالات کا فوری جواب نہیں دیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امیگریشن پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے تحت اتوار سے نئے ایچ-ون بی ویزوں پر 100,000 ڈالر فیس عائد کرے گا۔
ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم ابوظبی پہنچ گئی، کل اہم میچ ہوگا
اسحٰق ڈار کی دولتِ مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت
جیل میں ہنگامہ آرائی، جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک، قیدی فرار
سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر ہنگامہ، ٹرمپ کے اعلان پر بھارتی مسافر پرواز سے اتر گئے