وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں امریکی ناظم الامور کو پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ شراکت داری نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی، جبکہ ریلوے شعبے میں تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی اسٹریٹیجک اہمیت کو تسلیم کیا اور تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی کامیابی ملکی معیشت کو بھی تقویت دے گی۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے میں جدید ڈیجیٹائزیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پا گئے ہیں، اسٹیشنز کی صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ بڑے اسٹیشنز پر ایگزیکٹو سی آئی پی لاؤنجز، جدید ویٹنگ ایریاز، ایسکلیٹرز اور مانیٹرنگ سسٹم قائم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 40 بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
غیرقانونی ادویات اور اشتہارات کا الزام،حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم
پیوٹن کی ٹرمپ کو ’نیو اسٹارٹ‘ معاہدے میں توسیع کی پیشکش
لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا
ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم ابوظبی پہنچ گئی، کل اہم میچ ہوگا