اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا، جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں آج کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اجلاس کے سائیڈلائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کی پہلی ملاقات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ہوگی، اس کے بعد وہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے سربراہان کے علاوہ یوکرین، ارجنٹائن اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ادھر نیویارک میں قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ کی میزبانی میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکیے کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔
مشاورت میں طے پایا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین اور عالمی امور پر یکساں مؤقف اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ اسحاق ڈار نے اسلامی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات اور تعاون پر زور دیا۔
چار بیویاں اور 100 سے زائد بچے،اماراتی محقق کے خطاب پر حاضرین حیران
سویلین کے کورٹ مارشل کی اجازت، آرمی ایکٹ آئین کے مطابق قرار،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو
غیرقانونی ادویات اور اشتہارات کا الزام،حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم