وائٹ ہاؤس نے عندیہ دیا ہے کہ نئی ایچ-1 بی ویزا فیس سے ڈاکٹروں کو استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان ٹیلر راجرز نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈاکٹرز بھی ان افراد میں شامل ہوں گے جنہیں اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس نے ایچ-1 بی ویزوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس میں ’قومی مفاد‘ کی بنیاد پر کیس ٹو کیس استثنیٰ دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اعلان سنتے ہی بھارت جانے والے کئی مسافروں نے خوف کے باعث طیارہ چھوڑ دیا کہ اگر واپس آنا پڑا تو بھاری رقم کیسے ادا کریں گے۔ اس ہنگامے کے باعث پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسافر جہاز کے اندر کھڑے گھبراہٹ کے عالم میں فون پر خبریں دیکھ رہے تھے اور ایک دوسرے سے سوال کر رہے تھے کہ پرواز ہوگی یا نہیں۔
محض الفاظ نہیں، عملی اقدامات سے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا،اسحاق ڈار
اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات،امریکا کا آئی سی سی پر مکمل پابندیوں کا امکان
ٹیکس نادہندگان کی مخبری پر انعامی رقم 15 کروڑ کرنے کی سفارش
لاکھوں قانونی مہاجرین کو واپس بھیج کر £230 بلین بچائیں گے، نائجل فراج