پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اسکولز کے لیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز 2025-26 کا افتتاح کردیاٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں ہوا جہاں چئیرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

چئیرمین پی سی بی کا کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول اور کریسنٹ گرامر اسکول کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیامحسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دیےاس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر کے تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے جس میں 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔

https://x.com/TheRealPCBMedia/status/1970354860647207328

محسن نقوی نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 175 سرکاری اسکولز جبکہ 218 نجی اسکولز شامل ہیں، ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ اسٹارز کی تلاش ہےامید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو پاکستان ٹیم میں شامل ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز ابھریں گے،میں نےکریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں تعلیم حاصل کی اس سکول سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں،خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول سے ہو رہا ہے ہم اسی گراؤنڈ میں کئی کئی گھنٹے گھنٹے گزارتے تھے یہ پروگرام ٹیلنٹ کی تلاش کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور نوجوانوں کو روایتی ڈھانچے کے علاوہ تعلیمی اداروں سے سامنے لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔محسن نقوی

محسن نقوی نے بتایا کہ،طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا،تمام سکولز بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے اور ہم اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،پی سی بی ٹورنامنٹ میں جیتنے والی سکولز ٹیمز کی حوصلہ افزائی کرے گا ،بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو U15، U17 اور U19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا

بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے ممبر انوار غنی۔منیجنگ ٹرسیٹز کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میاں سیلم الطاف۔ پرنسپل رابعہ نجم۔ صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم
۔سیکرٹری سپورٹس۔ ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضی۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور متعلقہ حکام نےبھی افتتاحی تقریب میں شرکت،کی-

Shares: