پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی، جبکہ نجی ایئرلائن "ایئر بلیو” کو برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی کی جانب سے تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 اور 321 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ روانہ ہوں گے۔پی آئی اے کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔نجی ایئرلائن نومبر سے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔
ذرائع ایئربلیو کا کہنا ہے کہ لیڈز کے بعد مانچسٹر کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی جب کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کیلئے بھی لینڈنگ رائٹس کی کوشش جاری ہے۔یاد رہے کہ یورپی ممالک پر پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی سے ادارے کو مجموعی طور پر 120ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔
وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا فیصلہ
شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
آئی سی سی نے امریکی کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
پاکستان اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق