کراچی کےعلاقے لانڈھی میں 7 سالہ بچے سعد کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

دو روز قبل لانڈھی 36 بی کی کچرا کنڈی سے بچے کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ اعترافی بیان میں انہوں نے جرم کی تفصیلات بیان کیں۔اعترافی بیان اور پولیس کی تحقیقات میں ملزم سہیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ زیادتی اور قتل کے بعد دونوں نے مل کر بچے کی لاش ٹھکانے لگائی۔پولیس کے مطابق 18 ستمبر کو بچے کو اغواء کیا گیا اور 2 گھنٹوں کے اندر ہی زیادتی اور قتل کی واردات مکمل کی گئی۔

والدین کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے پر پولیس نے علاقے میں اکیلے رہنے والے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔اس دوران ایک باڑے کی نشاندہی ہوئی جہاں مرکزی ملزم حسن اکیلا رہتا تھا، اور بچے کی لاش کی نشاندہی بھی انہی دونوں ملزمان نے کی۔مقتول سعد 18 ستمبر کو بی ایریا نزد گوشت مارکیٹ لانڈھی سے لاپتہ ہوا تھا۔

بچے کے والد کے مطابق سعد ان کا اکلوتا بیٹا تھا اور حال ہی میں اسکول میں داخلہ لیا تھا۔ گمشدگی کے روز وہ گھر سے 20 روپے لے کر چیز خریدنے نکلا تھا اور پھر واپس نہ آیا۔ والدین پانچ روز تک مسلسل اس کی تلاش کرتے رہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

Shares: