وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اترنا لازمی ہوں گی۔5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو گی، جو ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی۔مالی سال 2029-30 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم ہو جائے گی۔
مزید برآں، ای سی سی نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی کے لیے 80 کروڑ روپے گرانٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں وزرائے پیٹرولیم، توانائی، غذائی تحفظ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
کراچی: 7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا
اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ
ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک
ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ