معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا ٹرانسلیشن فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایپ سے نکلے بغیر ہی چیٹس کا فوری ترجمہ کر سکیں گے۔
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یہ فیچر دنیا کے 180 ممالک میں دستیاب ہوگا۔ اینڈرائیڈ فون صارفین انگلش، ہندی، پرتگیز، روسی اور عربی زبانوں میں ترجمہ کر سکیں گے، جبکہ آئی فون صارفین کو 19 زبانوں کی سپورٹ ایپل ٹرانسلیشن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔واٹس ایپ کے مطابق صارفین اب مختلف زبانوں کے میسجز کا ترجمہ چند سیکنڈ میں دیکھ کر جواب دے سکیں گے۔
اینڈرائیڈ صارفین: مطلوبہ میسج کو دبائیں، اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر جائیں، Translate پر کلک کریں اور زبان کا انتخاب کریں۔ مستقبل میں آٹومیٹک ٹرانسلیشن بھی آن کی جا سکتی ہے۔آئی فون صارفین: میسج کو دبائیں، ترجمہ کے لیے آپشن منتخب کریں، لیکن آٹومیٹک ٹرانسلیشن دستیاب نہیں ہوگی۔
یہ فیچر ون آن ون چیٹس، گروپ چیٹس اور چینل اپڈیٹس پر کام کرے گا، تاہم واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ورژن میں ابھی دستیاب نہیں ہے۔واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار تمام صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے اور بہت جلد ہر صارف تک پہنچ جائے گا۔
ایشیا کپ: بنگلادیشی کپتان کا بھارتی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار
مسلم رہنماؤں اور ٹرمپ کی ملاقات: غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ممکنہ اسکواڈ پر مشاورت مکمل
ٹرمپ سے مسلم سربراہان کی ملاقات شاندار ، نتائج چند دن میں آئیں گے: خواجہ آصف