ٹھٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹربلاول سموں) تھانہ ٹھٹھہ کی حدود میں ٹھٹھہ تا بگھاڑ موری لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت امیر ولد کانڈیرو گندرو ساکن ولیج اللہ بخش گندرو مکلی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم تھانہ ٹھٹھہ اور مکلی کے مختلف علاقوں میں رہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی جانے والی پسٹل بھی برآمد کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھی عبدو عرف عدو گندرو اور مشتاق جاکھرو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے مکمل کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

Shares: