فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیاں محض جارحیت نہیں بلکہ جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہیں، ہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ’گریٹر اسرائیل‘ کے نعرے کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام غزہ میں تقریباً دو سال سے نسل کشی، تباہی، بھوک اور جبری بے دخلی کی جنگ جھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ بیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت نہتے بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے۔

فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے یہ جرائم دنیا کے سامنے دستاویزی شکل میں موجود ہیں اور انہیں تاریخ کے اوراق میں بیسویں اور اکیسویں صدی کے بدترین انسانی المیوں میں شمار کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم مشکلات کا شکار، 49 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

Shares: