گوجرہ (سٹی رپورٹر/محمد اجمل) انصار کالونی کے دکاندار محمد افضل سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی تاہم مقدمے کے اندراج کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا۔
دوسری جانب علاقہ تھانہ صدر میں گشت کے دوران سی سی ڈی پولیس کو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ تعاقب کے دوران ملزمان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر برجی سے ٹکرا گئی، ایک ملزم موقع سے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم عابد حسین ولد مظہر حسین سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا جسے علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔