شامی صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں نے خطے کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں اپنے ابتدائی خطاب کے دوران شامی صدر نے کہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ امن کو موقع دیا جائے۔شامی صدر نے کہا کہ ماضی میں شام کو مسائل بڑھانے والے ممالک میں شمار کیا جاتا رہا، لیکن بشرالاسد کے بعد ملک میں بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے فوری طور پر روکے جائیں تاکہ خطے میں استحکام قائم ہو سکے۔
ایف آئی اے میں تنظیمِ نو، آپریشنل ڈھانچہ 3 ریجن میں تقسیم، 2 نئے زون قائم
ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر آئین و قانون کے مطابق قرار ، تفصیلی فیصلہ جاری
پابندیاں برقرار رہیں تو مذاکرات بے فائدہ ہیں،ایرانی صدر