پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور فلاح کے لیے بھرپور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،سیلاب متاثرہ اضلاع میں خشک راشن، تیار شدہ کھانا، طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کراچی سے ڈاکٹروں کی ٹیم جلال پور پیر والا پہنچ گئی، خیمہ بستی میں ایک اور بچی کی پیدائش ہوئی ہے،سی پی او ملتان نےمرکزی مسلم لیگ کی جلال پور خیمہ بستی کا دورہ کیا، خیمہ بستیوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی کی گئی.
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،شعبہ خدمت خلق فیصل آباد کے تحت جلالپور پیروالا میں قائم خیمہ بستی میں ایک متاثرہ خاندان کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی سے نوازا۔ پولیس حکام بشمول سی پی او ملتان صادق ڈوگر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز نے خیمہ بستی کا دورہ کیا، کچن اور فیلڈ اسپتال کا معائنہ کیا، کھانے کا معیار دیکھا اور ریلیف کاموں کو سراہا،مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کی جانب سے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے خشک راشن پہنچایا گیا ، شعبہ خدمت خلق عارفوالہ،پاکپتن کے تحت کنڈ شمس، کنڈ نورا، موضع نورا رتھ، اباری احمد یار، محمود کی بھینی، چوھدری والا ٹیوب ویل سمیت مختلف علاقوں میں راشن پیک تقسیم کیے گئے۔الکریم خیمہ بستی بہاولنگر میں شعبہ خدمت خلق کی جانب سے 100 سے زائد خاندانوں میں راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا۔صدر پاکستان ٹیچرز فورم عطا اللہ غلزئی نے خیمہ بستی کا دورہ کیا،مفتی عبداللہ چشتی نے بھی خیمہ بستی اور مرکزی امدادی کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا۔مرکزی مسلم لیگ شیخوپورہ کے تحت علی پور میں قائم خیمہ بستی میں مقیم افراد کے لیے بیف قورمے کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام متاثرین نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کی ٹیموں نے رات کی تاریکیوں میں دریائے ستلج کے پُرخط خطر راستوں کو عبور کرتے ہوئے دور دراز بستیوں تک پکا ہوا کھانا پہنچایا۔بورے والا، ساہوکا میں فری میڈیکل کیمپ، آئی کیمپ اور مفت ادویات کی فراہمی جاری رہی۔ جلال پور میں مرکزی مسلم لیگ کے ماڈل خیمہ بستی 2 میں قائم میڈیکل کیمپ پر کراچی سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بلائی گئی تاکہ مقامی متاثرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔