اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ججز کی سیکیورٹی واپس لینے کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ججز کے ساتھ تعینات گن مین اور دیگر سیکیورٹی اہلکار اچانک واپس بلا لیے گئے، جس پر عدالتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ججز کی جان کو لاحق خطرات کے باوجود سیکیورٹی واپس لینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔سیشن جج نے اس سلسلے میں ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن کو بھی آج ہی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کی تفصیلی وضاحت دینا ہوگی۔

Shares: