مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے صحتیاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف گزشتہ 7 روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں ان کے دل کے حوالے سے ایک اہم پروسیجر کیا گیا۔جیو ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کامیاب علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اس وقت جینیوا کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں، جہاں ان کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔فیملی کے مطابق نواز شریف کی صحت تسلی بخش ہے اور وہ مکمل طور پر تندرست ہیں۔ ان کا علاج وہی ماہر سرجن کر رہے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے ان کے ذاتی معالجین کی ٹیم میں شامل ہیں۔
نواز شریف کی موجودہ صحت پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے