دی ماڈرن اسپتال کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا 28 ستمبر بروز اتوار گلشن اقبال بلاک 7 سفاری پارک کے سامنے لگایا جائے گا۔
مریضوں کو ماہر تشخیص اور علاج پر 25 فیصد رعایت بھی فراہم کی جائے گی۔جبکہ ضرورت مند افراد کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین اپنی خدمات انجام دیں گے، جن میں امراضِ قلب، امراضِ نسواں، امراضِ اطفال، جنرل فزیشن، آرتھوپیڈک سرجن، امراضِ جلد، کان، ناک اور گلہ کے ماہر، یورولوجسٹ، نیورولوجسٹ، امراضِ معدہ کے ماہر، جنرل سرجن اور ماہر نفسیات شامل ہیں۔
جو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس میں مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے مفت معائنہ اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر اسپتال کی تمام سہولیات پر خصوصی رعایت دی جائے گی، جن میں چیک اپ، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، الٹراسانڈ، سی ٹی اسکین، میموگرافی اور دیگر تشخیصی سہولیات شامل ہیں۔
ماڈرن اسپتال کے ترجمان کے مطابق یہ فری میڈیکل کیمپ عوام کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ صحت سب سے بڑی دولت ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ کوئی بھی شخص علاج سے محروم نہ رہے۔ہم چاہتے ہیں کہ لوگ نہ صرف علاج کروائیں بلکہ اپنی بیماریوں کی بروقت تشخیص بھی کرائیں تاکہ پیچیدہ مسائل سے بچا جا سکے۔ یہ کیمپ اسی مقصد کے تحت ایک اہم قدم ہے۔
مقبوضہ لداخ میں احتجاجی مظاہرے، رہنما سونم وانگ چک گرفتار








