ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے ان سے شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے انہیں جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔
فاطمہ خان نے ’نیو ڈیجیٹل‘ کے پوڈکاسٹ میں کہا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں اور لڑکیوں کو جھانسہ دے کر استعمال کرنا ان کی پرانی عادت ہے۔ ان کے مطابق رجب بٹ نے شادی کے بہانے تعلق قائم کیا جبکہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ بھی ان کے تعلقات تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی جہاں رجب بٹ کے ساتھ مزید لڑکے اور لڑکیاں بھی موجود تھیں۔ فاطمہ خان کے مطابق رجب بٹ نے انہیں قیمتی گاڑی اور 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں دی، جو انہوں نے پوڈکاسٹ میں دکھائی بھی۔
ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور رجب بٹ کے درمیان متعدد بار تعلقات استوار ہوئے، اور کبھی کبھار رجب بٹ شراب کے نشے میں ان پر تشدد بھی کرتے تھے۔ ان کے مطابق رجب بٹ ایسے شخص ہیں جو لڑکی کے بغیر ایک رات بھی نہیں رہ سکتے۔فاطمہ خان نے مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نے ہم جنس پرستی میں بھی ملوث ہونے کے شواہد چھوڑے ہیں اور ان کے پاس یوٹیوبر کی نامناسب ویڈیوز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ رجب بٹ ان تمام الزامات کو پہلے ہی ایک پوڈکاسٹ میں مسترد کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور پوڈکاسٹرز جھوٹ بولنے والی غیر اہم شخصیات کو بلا کر ان کے بیانات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔
ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے سفیر واپس بلا لیے
را، ہندوتوا کے عالمی امن پر وار اور دنیا کی خاموشی
کراچی: عمارت میں آگ، 2 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی
بھارت: تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی