پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جلال پور،علی پور،لودھراں ،بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں خشک راشن کی تقسیم کی گئی،خیمہ بستیوں میں خواتین اور بچوں کو تحائف دیئے گئے، پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پرسیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیر والا کی خیمہ بستیوں میں مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد اور فیصل آباد کی جانب سے خشک راشن تقسیم کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے جلال پور میں قائم خیمہ بستیوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے،راشن متاثرین کی قطاریں بنوانے کے بجائے خیمے تک پہنچایا گیا،خشک راشن میں آٹا ،چاول،گھی،دالیں، چینی و دیگر اشیا شامل ہیں،شعبہ خدمت خلق، مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے وفد نے جلال پور پیر والہ میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے خصوصی گفٹ پیک پہنچائے۔ مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے جلالپور میں قائم دوسری خیمہ بستی میں بھی سیلاب متاثرین کو سولر پنکھے فراہم کردیئے گئے،مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے علی پور میں سیلاب متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم کی گئی،علی پور میں مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری،صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی،سیکرٹری جنرل مظفر گڑھ سید زاہد ہمدانی نے متاثرین میں خشک راشن و امدادی سامان تقسیم کیا،امدادی پیکج میں ایک ماہ کا خشک راشن، مچھر دانیاں، بستر، واٹر کولر اور ملبوسات شامل ہیں،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کی جانب سے بہاولپور کے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکج، خشک راشن، گھریلو سامان تقسیم کیا گیا،اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل انجینئر مبین صدیقی و دیگر بھی موجود تھے،مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے کبیر والا کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی،مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ کی جانب سے لودھراں کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میںخشک راشن تقسیم کیا گیا،بچوں کو تحائف بھی دیئے گئے،شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ کی طرف سے نارووال کے 70 سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے خشک راشن کی روانگی ہوئی اور حافظ آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پکے پکائے کھانے اور بستروں کی تقسیم کی گئی،مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کی جانب سے رحیم یار خان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں چارپائیاں، بستر، واٹر کولر، خیمے، مچھر دانیاں اور راشن تقسیم کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ بورے والا کے زیرِ اہتمام ساہوکا میں ریلیف کیمپ کا علی عمران شاہین نے دورہ کیا،متاثرین اور رضاکاروں سے ملاقات کی.مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر کے زیر اہتمام عاکوکا ہٹھاڑ، چک سرکاری، بستی جانن والی، ساہوکا اور کوٹ لنگاہ میں 400 سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا.







