ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کا 147 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت کے مڈل آرڈر بیٹر تلک ورما نے زمہ دارانہ 69 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔اوپنر بیٹر ابھیشک شرما 5 اور شبمن گل ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا شکار بنے، کپتان سوریا کمار یادو کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود 24 رنز پر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی.اوپنر صاحبزادہ فرحان شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 35 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔بھارتی ٹیم کو میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا جب آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون
پاکستان
کپتان: سلمان علی آغا
دیگر کھلاڑی: فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد
بھات
کپتان: سوریا کمار یادو
دیگر کھلاڑی: ابھیشک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سیمسن، شیوم دھوبے، رنکو سنگھ، اکثر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، وارون چکراورتی








