حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس شروع کرنے اور دسمبر 2025 تک الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹیکسی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے، جہاں صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پہلی بار اپنی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہی ہے، اور کوشش ہے کہ دسمبر 2025 تک ای وی ٹیکسی بھی عوام کو فراہم کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں۔ ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے مخصوص ای وی ٹیکسیاں بھی شامل ہوں گی۔سندھ حکومت اس سے قبل پاکستان میں پہلی بار ماحول دوست ای وی بسیں اور خطے میں پہلی بار خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کرا چکی ہے۔ خواتین اور طالبات کے لیے پنک اسکوٹی پروگرام کو بھی عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

اب خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی کے ساتھ ساتھ ملک کی پہلی ای وی ٹیکسی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور انفرااسٹرکچر کی تیاری پر کام جاری ہے تاکہ منصوبہ پائیدار اور کامیاب ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے، جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کراچی کے ٹرانسپورٹ شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،وائٹ ہاؤس

سندھ میں 2 اکتوبر تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج

یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل

Shares: