بھارت میں قید پاکستانی شہری راقیب بلال کو رہا کر کے اٹاری-واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے وژن کے مطابق بھارتی جیلوں میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بھارت میں قید پاکستانی شہری کو رہا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جولائی میں اسلام آباد اور نئی دہلی نے ایک دوسرے کے ملکوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا تھا۔
پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کو فراہم کی تھی، جن میں 53 سویلین قیدی اور 193 ماہی گیر شامل تھے جبکہ بھارت نے 463 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے حوالے کی تھی، جن میں 382 سویلین اور 81 ماہی گیر شامل ہیں۔
نیتن یاہو کی قطری وزیراعظم سے دوحہ حملے پرمعذرت
حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان
غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،وائٹ ہاؤس
سندھ میں 2 اکتوبر تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی
آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج