وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں استحکام اور ترقی کا ضامن ہوگا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس نہایت اہم اور فوری معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور اس جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کا نفاذ ناگزیر ہے۔
ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، لادی گینگ کا ایک ڈکیت گرفتار