ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں برطانیہ میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئی پالیسی کے تحت صارفین کے پاس دو آپشن ہوں گے: یا تو وہ ماہانہ فیس ادا کرکے بغیر اشتہارات کے سروس استعمال کریں یا پھر مفت پلیٹ فارمز استعمال کرتے رہیں جن میں ٹارگٹڈ اشتہارات دکھائے جائیں گے۔میٹا نے بتایا کہ سبسکرپشن فیس ویب ورژن کے لیے تقریباً 3 پاؤنڈ اور آئی او ایس و اینڈرائیڈ پر 3.99 پاؤنڈ ماہانہ ہوگی۔ یہ ماڈل یورپی یونین میں متعارف کرائے گئے سبسکرپشن جیسا ہے، جو ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی تعمیل کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اشتہارات سے پاک سروسز صارفین کو اپنے آن لائن تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کریں گی، جبکہ مفت سروسز کو اشتہارات کے ذریعے چلانے کا نظام بھی برقرار رہے گا۔ ادائیگی کرنے والے صارفین کو اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے اور ان کا ذاتی ڈیٹا اشتہارات کے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یورپی ریگولیٹرز کی بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کے بعد یہ ماڈل مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس: اراکین بانی سے شکایات پر آمنے سامنے آگئے

ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کی بدتمیزی،رپورٹرز کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان

Shares: