کراچی میں بارش اور طوفانی موسم نے جہاں گرمی کا زور توڑ کر موسم خوشگوار بنا دیا، وہیں ایک گھنٹے کی بارش نے شہر کے کئی علاقوں کو ڈبو دیا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طوفان باد و باراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہوا۔ متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر موڑنا پڑا، کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی اور طویل انتظار کے بعد اسے دوسرے ایئرپورٹ بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز PK-305 کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی اور اسے عارضی طور پر سکھر ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا۔
تاہم بحرین سے آنے والی فلائٹ GF-754 نے کئی چکر لگانے کے بعد بالآخر کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کر لی۔موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے جدہ اور اسلام آباد جانے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے سکھر جانے والی پرواز PK-536 کو منسوخ کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اب کراچی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہو چکا ہے اور لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز کامیابی کے ساتھ کراچی پہنچ چکی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا ٹرمپ منصوبے پر سخت ردِعمل،یکطرفہ اور ناقابلِ عمل قرار
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر نے اہم شخصیت قرار دے دیا








