پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کر دیا، جبکہ حافظ فرحت عباس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد کیا گیا، جو 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہونے کے باعث عہدے سے فارغ ہوئے تھے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ احمد خان بچھر اپنی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری جماعت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، جس پر اب پی ٹی آئی نے نئی قیادت کا انتخاب کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں
غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید 45 فلسطینی شہید، 150 سے زائد زخمی
سندھ حکومت کا این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت
اقوام متحدہ کا ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم
قائداعظم ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری، 6 اکتوبر سے آغاز








