ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کر کے بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا،انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے کر آیا، بھارت نے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا۔ میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں، میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔