سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔








