گھوٹکی (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) عادلپور تھانے کی حدود میں یونین کونسل مٹھڑی منگریا مارکیٹ کے سامنے تقریباً 96 ایکڑ زمین پر غیر ملکیوں کی آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان سے آنے والے شہری بڑی تعداد میں پلاٹ اور دکانیں خرید رہے ہیں، جبکہ کچھ افغان پٹھان پہلے ہی اس علاقے میں مکانات تعمیر کرکے آباد ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں ٹرالیاں مٹی ڈالنے میں مصروف ہیں، جس سے علاقے میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پلاٹنگ کے مالک فیضان آرائیں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو زمین فروخت کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ریاستی اور ضلعی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اس صورتحال پر جسقم بشیر خان قریشی ضلع گھوٹکی کے رہنماؤں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر غیر ملکیوں کو یوسی سطح پر دیہاتوں اور شہروں میں آباد کیا گیا تو وہ فیضان آرائیں سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔ ساتھ ہی کشمور سے کراچی تک احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی تاکہ غیر ملکی آبادکاری کے خلاف عوامی آواز بلند کی جا سکے۔

Shares: