اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے تمام ارکان قومی اسمبلی کو آئی پیڈز فراہم کر دیے جائیں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتیاں صرف ضرورت کے مطابق ہوں گی۔ پہلی بار بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے قانون سازی کی گئی ہے، اب 1344 سے زائد عملہ اسی وقت ہوگا جب نشستوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ذریعے ہوں گی، جبکہ دیگر آسامیاں مشتہر کر کے میرٹ پر بھری جائیں گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق اصلاحات کے تحت سیکریٹریٹ میں 135 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں اور بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ بطور اسپیکر انہوں نے کبھی فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کیا اور نہ ہی سویٹ بک کروایا۔

برطانیہ سے چوری شدہ مہنگی گاڑی کراچی پہنچ گئی، انٹر پول

منڈی بہاؤالدین:شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید زاہد عمران گوندل کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

Shares: