عالمی ریڈ کراس نے اسرائیلی حملوں میں شدت کے باعث غزہ میں اپنا کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس نے اپنے عملے کو غزہ شہر سے جنوبی علاقوں میں منتقل کر دیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید اور 180 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 13 ہزار 280 فلسطینی شہید اور 56 ہزار 675 زخمی ہو چکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 66 ہزار 148 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 716 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 4 افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے۔
برطانیہ سے چوری شدہ مہنگی گاڑی کراچی پہنچ گئی، انٹر پول
حکومت کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت