ڈھاکا: بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
بی سی بی کے الیکشن 6 اکتوبر کو شیڈول ہیں، تاہم پولنگ ڈے سے قبل تمیم اقبال سمیت 15 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔تمیم اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کا طریقہ کار سب کے سامنے ہے اور کچھ لوگوں کی خواہش کے مطابق نتائج پہلے ہی طے کر لیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ الیکشن نہیں بلکہ ایک عمل ہے جو کرکٹ کے لیے مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا احتجاج کا طریقہ ہے اور ہم اس ’’گندے طریقہ کار‘‘ کا حصہ نہیں بن سکتے۔
غزہ میں ریڈ کراس کا کام معطل، اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید