سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای آفس سسٹم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے، جس کی تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ کے ججز شریک ہوئے، جبکہ وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ بھی موجود تھیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ عدلیہ کے لیے اینالیٹیکل ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا، جس کے ذریعے مقدمات کے نمٹانے اور زیرِ التواء کیسز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔
مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا تمام فائل ورک اور دفتری امور ڈیجیٹلائز ہوں گے اور ججز کے لیے خصوصی کیس مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس سے عدالتی نظام میں شفافیت اور بروقت انصاف کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 13 دہشتگرد ہلاک
تمیم اقبال بی سی بی الیکشن سے دستبردار، 15 امیدوار کاغذات واپس
برطانیہ میں ایمیطوفان جمعہ اور ہفتہ کو ٹکرانے کا امکان
جاسوسی الزام، اسرائیلی فوج نے دو کم عمر فلسطینی بچے گرفتار کر لیے