وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے کئی وزرا، مشیروں اور معاونین کے محکمے تبدیل کر دیے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باجوڑ سے منتخب ایم پی اے حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ ارباب عاصم کو معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے، یہ قلمدان وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا۔اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو محکمہ صحت جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور کو محکمہ سیاحت تفویض کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو مکمل وزیر بنا دیا گیا، جبکہ مشیر زاہد چن زیب کو محکمہ لیبر سونپا گیا ہے۔

مزید برآں، صوبائی وزیر پختون یار کو محکمہ کھیل کا قلمدان، جبکہ صوبائی وزیر اسپورٹس فخر جہان کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ دے دیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ دیا تھا، جبکہ گزشتہ روز دو وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

عدالتی امور ڈیجیٹلائز،سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز

غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا کا اسرائیلی گھیراؤ اور لائیو فیڈ بند

غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا کا اسرائیلی گھیراؤ اور لائیو فیڈ بند

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 13 دہشتگرد ہلاک

Shares: