اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنے قانونی کوآرڈینیٹرز تبدیل کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کی۔
اسلام آباد اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے علاوہ بانی کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بھابھی، بیٹی اور داماد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت میں سینیٹر علی ظفر اور سینیٹر مشعال یوسفزئی بھی شریک رہیں۔ عمران خان کی جانب سے قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ اور ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے نئے کوآرڈینیٹرز میں بیرسٹر علی ظفر اور حامد خان کو شامل کیا ہے، جبکہ سابق کوآرڈینیٹر وکیل انتظار حسین پنجوتھا اور نیاز اللہ نیازی کو ہٹا دیا گیا۔ اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا بھی عمران خان کے کوآرڈینیٹرز تھے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں اب تک مجموعی طور پر 20 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہو چکی ہیں، جن میں 19ویں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد پرویز پر وکیل صفائی نے جرح مکمل کی۔ کیس میں بیسویں گواہ نیب افسر محسن ہارون پر جرح کل (جمعرات) تک مکمل کی جائے گی۔
حماس کا امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ، تحفظ کی ضمانتیں درکار
پیپلز پارٹی سے معافی نہیں بنتی، اتحاد برقرار رکھیں گے: سینیٹر افنان اللّٰہ
بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند کا استعفیٰ، قیادت پر الزام
افغانستان میں 48 گھنٹے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں کا جشن








