سندھ ہائیکورٹ نے کم عمر بچی کے اغوا اور جبری شادی کے کیس میں لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دے دی،
سندھ ہائیکورٹ میں کوٹری کی رہائشی کم عمر بچی کے اغوا اور جبری شادی کے کیس کی سماعت ہوئی،اہلخانہ کے مطابق بچی کی عمر 12سال ہے،تاہم ملزم نے بچی کی نکاح نامے پر عمر 19برس ظاہر کروائی،بچی کے تمام دستاویزات بھی عدالت میں پیش کئے گئے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بچی کے بیان سے آگاہ کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اوراپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ،عدالت نے بچی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، جس پر بچی کے اہلخانہ کی جانب سے کمرہ عدالت میں شور شرابہ کیاگیا، بچی کے اغوا کا مقدمہ جامشورومیں درج کیاگیاتھا