کراچی پولیس نے جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) کے بانی ظفر عباس سے 14 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے مطابق گرفتار ملزمان ایک بین الاقوامی بھتہ خور گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈی ایس پی محمد سہیل نے بتایا کہ ملیر جعفر طیار میں ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے یاور عباس، منظر کاظمی اور محسن واسطی کو گرفتار کیا گیا۔ڈی ایس پی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان نے ظفر عباس سے بھتہ طلب کیا تھا، جس کا مقدمہ 26 ستمبر 2025 کو ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا اور بعد میں ایس آئی یو کے حوالے کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، بھتہ طلبی کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون اور ایک آلٹو کار برآمد ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بدنام زمانہ بھتہ خور محمود اختر نقوی کے کہنے پر یہ کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق محمود اختر نقوی پہلے ہی شہر کے بلڈرز اور تاجروں سے بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے وصول کر چکا ہے۔ڈی ایس پی سہیل کے مطابق گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ اس کے خلاف پہلے ہی بھتہ خوری، غیر قانونی قبضوں اور دھوکا دہی کے کئی مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

کراچی ایئر پورٹ،10 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے لیپ ٹاپس،آئی پیڈز،آئی فونزو دیگر ضبط

Shares: