امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن معاہدے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلی بمباری کی عارضی بندش قابلِ تعریف ہے، تاہم حماس کو فوری پیش رفت دکھانی ہوگی ورنہ تمام شرائط ختم کر دی جائیں گی۔

وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے اس سوشل میڈیا بیان کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ وہ تاخیر برداشت نہیں کریں گے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ حماس جانب سے وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو قبول نہیں کریں گے کہ غزہ دوبارہ خطرہ بنے — لہٰذا معاملہ جلد نمٹایا جائے اور انصاف ہر فریق کے ساتھ یکساں طور پر کیا جائے۔

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، سعودی معاہدے پر گفتگو

سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

Shares: