نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نیوی نے ماڑی انرجیز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل مقابلہ مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان نیوی نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ فاتح ٹیم پاکستان نیوی کو 20 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ماڑی انرجیز کو 15 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے اکیڈمیز اور گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان نیوی ہاکی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
اسپنر ابرار احمد کی شادی، ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا
کم عمر سوئیڈش ماحولیاتی کارکن سےاسرائیلی حراست میں غیر انسانی سلوک
ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی