امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق پاکستان حکومت نیویارک شہر کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں واقع تاریخی روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، جن میں عمارت کو مسمار کر کے فلک بوس عمارت تعمیر کرنا بھی شامل ہے۔

یہ اقدامات آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرضہ معاہدے کی شرائط پوری کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر قائم یہ سو سال پرانی عمارت پاکستان نے 2000 میں خریدی تھی۔ ایک ہزار سے زائد کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل مسلسل مالی خسارے کے باعث 2020 میں بند کر دیا گیا تھا اور کچھ عرصے کے لیے مہاجرین کے عارضی قیام گاہ کے طور پر بھی استعمال ہوا۔وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے بلومبرگ کو بتایا کہ حکومت مشترکہ سرمایہ کاری (جوائنٹ وینچر) ماڈل چاہتی ہے، جس میں پاکستان زمین فراہم کرے گا اور پارٹنر سرمایہ لائے گا۔

ان کے مطابق ایک آپشن عمارت کو گرا کر فلک بوس عمارت تعمیر کرنا ہے۔دوسرا آپشن یہ ہے کہ اگر معاشی طور پر فائدہ مند ہو تو ہوٹل کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں صورتحال واضح ہوگی جب جوائنٹ وینچر پارٹنر طے ہوگا اور مارکیٹ کا جائزہ مکمل ہوگا۔بلومبرگ نے مزید رپورٹ کیا کہ حکومت ریاستی اداروں کی نجکاری اور تنظیم نو پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلا بڑا اثاثہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ہو سکتا ہے۔ محمد علی کے مطابق بڑے کاروباری گروپس پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ایئرلائن کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لیے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پی آئی اے نے 2025 کی پہلی ششماہی میں قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے، جو تقریباً 20 سال بعد ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے اور اس سال کے آخر میں مجوزہ فروخت سے پہلے اہم اشارہ ہے۔حکومت روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کے لیے اس ماہ کے آخر تک نیا مالی مشیر مقرر کرے گی۔ سات بڑے گروپس نے بولیاں دی ہیں جن میں Citigroup Inc، CBRE Group Inc، اور Savills PLC شامل ہیں۔بلومبرگ کے مطابق، بعض مبصرین روزویلٹ ہوٹل کو اس کے تاریخی کردار کی وجہ سے "نیا ایلس آئی لینڈ” بھی قرار دیتے ہیں۔

اسرائیل بمباری سے ٹرمپ کے منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے،حماس

انڈونیشیا نے ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر ٹک ٹاک کا لائسنس معطل کر دیا

صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے،ٹرمپ کی حماس کو پھر دھمکی

عقیدت مند مہاجرین کا خیال رکھیں،پوپ لیو کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے

Shares: