تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یہ مقدمہ تھانہ شرقی پشاور میں صنم جاوید کی قریبی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق، صنم جاوید کو پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر اس وقت روکا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، نامعلوم پانچ افراد نے ان کی گاڑی کو زبردستی روکا، انہیں گاڑی سے نکالا اور ایک دوسری گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔مدعیہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جائیں، اور ملوث افراد کی شناخت و گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

Shares: